مقبوضہ فلسطین

اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 5 فلسطینی شہید

 اسرائیلی فوج نے پانچ فلسطینی شہریوں کو فائرنگ کرکے شہید کردیا جبکہ ایک فلسطینی لڑکی کو زخمی کردیا ہے۔ فلسطینی لڑکی اپنی بہن کے ہمراہ ملٹری چیک پوسٹ سے گزر رہی تھی جب اسرائيلی فوج نے اس کو گولی کا نشانہ بنایا ۔
اطلاعات کے مطابق اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ اس نے چار مختلف واقعات میں اسرائیلی سکیورٹی فورسز پر حملہ کرنے والے پانچ فلسطینیوں کو شہید کردیا ہے جن میں تین نوجوان بھی شامل ہیں۔ اسرائیل کے مطابق اکتوبر 2015 سے اب تک162 فلسطینیوں کو شہید کیا جا چکا ہے جبکہ 26 اسرائیلی ہلاک ہوئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button