غزہ میں صیہونی جارحیت کی انتہا: 315 دنوں میں 4379 جنگ بندی خلاف ورزیاں

24 اگست, 2026 17:53

شیعیت نیوز : غاصب اور نسل پرست صیہونی ریاست کی جانب سے غزہ میں مظلوم فلسطینیوں کی نسل کشی کا سلسلہ بے رحمی سے جاری ہے۔ رپورٹ کے مطابق، قابض اسرائیلی رجیم نے محض 315 دنوں میں 4 ہزار 379 مرتبہ جنگ بندی کی سنگین خلاف ورزی کی ہے، جس کے نتیجے میں 1286 فلسطینی شہید اور 8 ہزار سے زائد لاشیں اب بھی ملبے تلے دبی ہیں۔ تازہ ترین جارحیت میں دیر البلح میں پناہ گزینوں کے خیموں پر حملے میں مزید 2 شہری شہید ہو گئے۔

اس ہولناک صورتحال پر اقوام متحدہ نے فلسطینیوں کے لیے بین الاقوامی تحفظاتی فورس کی تعیناتی کا فوری مطالبہ کیا ہے۔ دریں اثنا، صیہونی حکام نے اپنے ہولناک جرائم پر پردہ ڈالنے کے لیے فلسطینی بچوں کی پتنگ بازی کو بھی سکیورٹی خطرہ قرار دے کر حملوں کا نیا بہانہ تراش لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : جنوبی لبنان پر غاصب صیہونیوں کی وحشیانہ بمباری، ‘المنصوری’ قصبے پر پے در پے تین حملے

دوسری جانب، عالمی سطح پر استکباری اور صیہونی جرائم کے خلاف آوازیں بلند ہو رہی ہیں۔ ملائیشیا نے عالمی فوجداری عدالت (ICC) پر امریکی پابندیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے جنگی جرائم کی کارروائی روکنے کی سازش قرار دیا ہے۔ اسی طرح فرانسیسی صدارتی امیدوار ژاں لوک میلانشوں نے اس نسل کشی پر مغربی دنیا کی مجرمانہ خاموشی کو ‘بزدلی اور ذلت’ سے تعبیر کرتے ہوئے اسے جرائم میں شراکت قرار دیا ہے۔

علاوہ ازیں، منافق یورپی یونین نے بھی مغربی کنارے میں صیہونی آبادکاری کے غیر قانونی منصوبے کو روکنے کے بجائے محض زبانی مخالفت تک محدود رہ کر اپنی دوغلی پالیسی کا واضح ثبوت دیا ہے۔

7:10 شام اگست 24, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔