عراق

عراق: سیکورٹی فور‎سز کے اہلکاروں اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ

عراقی فوج نے عوامی رضاکار فورس کی مدد سے صوبہ صلاح الدین کے شمال میں واقع مکحول پہاڑوں میں دہشت گرد گروہ داعش کے عناصر کا حملہ ناکام بنا دیا۔ اس جھڑپ میں دہشت گرد گروہ داعش کے متعدد عناصر ہلاک اور ان کی گاڑیاں تباہ ہوگئیں۔ عراق کے بہت سے فوجی جوان صوبہ نینوا میں واقع موصل شہر کی آزادی کے آپریشن میں حصہ لینے کے مقصد سے جمعے کے دن مخمور شہر سمیت اس صوبے کے آپریشنل سیکٹروں میں داخل ہوگئے ۔

عراق کے ایک آپریشنل کمانڈر نجم عبدالجبور نے کہا ہے کہ موصل کی آزادی کا آپریشن بہت جلد شروع ہونے والا ہے۔

واضح رہے کہ عراقی فوج نے عوامی رضاکار فورس کی مدد سے دہشت گرد گروہ داعش کے عناصر کو کچلنے میں اب تک بہت کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button