G-7/4 میں میلاد مصطفیٰؐ کے مرکزی جلوس کا شاندار استقبال

27 اگست, 2026 10:50

شیعیت نیوز : وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے جی سیون فور (G-7/4) میں جشنِ عید میلاد النبی (ص) کی مناسبت سے برآمد ہونے والے مرکزی جلوس کا انتہائی شاندار اور والہانہ استقبال کیا گیا۔

اس پرمسرت موقع پر مجلس وحدت مسلمین (ایم ڈبلیو ایم) پاکستان، ضلع اسلام آباد اور وحدت یوتھ ونگ کے زیرِ اہتمام ایک عظیم الشان استقبالیہ کیمپ اور سبیل کا خصوصی اہتمام کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : تہران میں 40ویں بین الاقوامی کانفرنسِ وحدتِ اسلامی کا آغاز، 40 ممالک کے نمائندوں کی شرکت

استقبالیہ کیمپ میں میلادِ مصطفیٰ (ص) کے مرکزی جلوس کے شرکاء کو انتہائی محبت و عقیدت کے ساتھ خوش آمدید کہا گیا اور عاشقانِ رسول (ص) کے لیے ٹھنڈے مشروبات کی سبیل کا بہترین انتظام موجود رہا۔

ایم ڈبلیو ایم اسلام آباد کا یہ استقبالیہ کیمپ درحقیقت عشقِ رسول (ص)، خدمتِ خلق، باہمی اخوت اور وحدتِ بین المسلمین کی ایک انتہائی خوبصورت اور شاندار عملی تصویر پیش کر رہا تھا۔

12:20 شام اگست 27, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔