ملیر میں شیعہ سنی عاشقان رسولؐ کا مشترکہ میلاد جلوس، اتحاد امت کا شاندار مظاہرہ

27 اگست, 2026 11:15

شیعیت نیوز : مجلس وحدت مسلمین (ایم ڈبلیو ایم) ضلع ملیر کراچی کے زیرِ اہتمام 12 ربیع الاول کے پرمسرت موقع پر شیعہ اور سنی عاشقانِ رسول (ص) کا ایک عظیم الشان مشترکہ میلاد جلوس نکالا گیا۔ یہ بابرکت جلوس صبح 10 بجے امام بارگاہ امام حسین (ع) حسن پنہور گوٹھ اور مرکزی امام بارگاہ شاہ نجف سے برآمد ہوا۔

اس پرنور جلوس کی شاندار قیادت ایم ڈبلیو ایم کراچی ڈویژن کے نائب صدر مولانا نشان حیدر ساجدی نے کی۔ عاشقانِ رسول (ص) کا یہ قافلہ نیشنل ہائی وے روڈ سے ہوتا ہوا کیا موٹرز والی گلی سے گزر کر ڈگری کالج چوک، جوگی موڑ پر اختتام پذیر ہوا۔

یہ بھی پڑھیں : سکیورٹی خدشات، ایران سے واپس آنے والے زائرین کے قافلوں کی روانگی موخر

ڈگری کالج چوک پر پہنچنے کے بعد مختلف علمائے کرام نے شرکائے جلوس سے ولولہ انگیز خطابات کیے اور اتحادِ امت پر زور دیا۔ اس مبارک محفل میں ایم ڈبلیو ایم کراچی ڈویژن کے صدر کاظم عباس، کلیم رضا زیدی، ہادی شہیدی، مہدی رضا اور ملیر ٹاؤن کے صدر خیبر خان نیازی سمیت دیگر معززین نے خصوصی شرکت کی۔

میلادِ مصطفیٰ (ص) کے اس مشترکہ جلوس میں شرکاء کی تواضع اور محبتِ رسول (ص) کے عملی اظہار کے لیے راستے میں ‘سبیلِ محمدی (ص)’ کا بھی خصوصی اور شاندار اہتمام کیا گیا تھا، جس نے اس روحانی اجتماع کی خوبصورتی کو مزید بڑھا دیا۔

12:43 شام اگست 27, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔