کویت کا شام میں زمینی فوج نہ بھیجنے کا اعلان

11 فروری, 2016 00:00

کویت کی کابینہ کے وزیر مشاور محمد المبارک الصباح نے اعلان کیا ہے کہ کویت شام میں اپنی زمینی فوج نہیں بھیجےگا کویت شام کے خلاف عربی اتحاد کا حصہ نہیں بنےگا کویت اپنے ملک کے اندر داعش کے خلاف کارروائی پر یقین رکھتا ہے۔ کویت کا کہنا ہے کہ کویت کی داعش کے خلاف کارروائی اپنے ملک اندر جاری رہےگی ۔ کویت کے وزیر مشاور کا کہنا ہے کہ کویت کے بنیادی آئینی کے مطابق کسی دوسرے ملک میں کویتی فوج بھیجنا ممنوع ہے۔ اس سے قبل سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبری نے کہا تھا کہ شام میں زمینی فوج کی کمانڈ سعودی عرب کی سرپرستی میں قائم یزیدی اتحاد کرےگا۔

10:29 صبح جون 14, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔