اردن میں امریکی اہداف پر پاسداران انقلاب کا میزائل حملہ، اردنی فوج اور مغربی میڈیا کی تصدیق

31 اگست, 2026 09:02

شیعیت نیوز : اردن میں امریکی اہداف کے خلاف سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی ایران کی میزائل اور ڈرون کارروائی کے بعد اردنی فوج اور مغربی ذرائع ابلاغ نے ایرانی میزائلوں کے ملک کی فضائی حدود میں داخل ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔ روسیا الیوم کے حوالے سے اردنی فوج کے بیان کے ساتھ امریکی نشریاتی ادارے فاکس نیوز نے بھی اردن میں امریکی فوجی تنصیبات اور اہلکاروں کی موجودگی کے مقام پر میزائل حملے کی خبر دی ہے۔

یہ خبر سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے شعبۂ تعلقات عامہ کے باضابطہ بیان کے بعد سامنے آئی ہے۔ بیان میں بتایا گیا ہے کہ سپاہ کی فضائی و خلائی فورس نے جزیرہ لارک پر امریکی و صہیونی دشمن کی جارحیت کے جواب میں ’’یا محمد ابن عبداللہ ﷺ‘‘ کے کوڈ نام سے ایک مشترکہ میزائل اور ڈرون کارروائی انجام دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران جنگ نہیں چاہتا، لیکن کسی بھی جارحیت کا فیصلہ کن جواب دیں گے، ایرانی صدر

سپاہ پاسداران کے مطابق اس کارروائی میں اردن کے دو فضائی اڈوں ‘ملک حسین’ اور ‘الازرق’ میں موجود امریکی جنگی طیاروں کی فنی و مرمتی تنصیبات اور طیاروں کے قیام کے مقامات کو بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں دشمن کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔

سپاہ پاسداران نے واشنگٹن کو سخت خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اندھی جارحیت ایران کے آبنائے ہرمز پر کنٹرول کو کمزور کرنے میں دشمن کی ناکامی کا ازالہ نہیں کرسکتی۔ بیان میں واضح کیا گیا کہ دشمن کے ہر جارحانہ اقدام کا جواب اس سے کہیں زیادہ شدید اور فیصلہ کن انداز میں دیا جائے گا۔

10:12 صبح اگست 31, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔