حکومت سے مذاکرات کامیاب، گلگت بلتستان میں دھرنے جمعرات شام 5 بجے تک موخر
سید راحت حسین الحسینی
شیعیت نیوز : قائد ملت جعفریہ گلگت بلتستان آقای سید راحت حسین الحسینی کی قیادت میں حکومت سے کامیاب مذاکرات کے بعد دھرنے جمعرات شام 5 بجے تک موخر کر دیے گئے ہیں۔ اس موقع پر حکومت نے لاپتہ افراد کی رہائی اور مظاہرین کے مطالبات پر عملدرآمد کی یقین دہانی کرائی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : کویت کے علی السالم ایئر بیس پر سپاہ پاسداران کا تباہ کن میزائل اور ڈرون حملہ، متعدد امریکی ہلاک
آقای سید راحت حسین الحسینی نے واضح کیا کہ اگر مقررہ وقت تک لاپتہ افراد رہا نہ ہوئے تو اس کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر ہوگی۔ انہوں نے انتباہ دیا کہ مقررہ وقت گزرنے کی صورت میں مشاورت کے بعد نیا لائحہ عمل اپنایا جائے گا۔







