خواتین اسلامی معاشرے کی تعمیر و تربیت میں بنیادی کردار ادا کرتی ہیں، آیت اللہ ریاض نجفی

02 ستمبر, 2026 16:43

شیعیت نیوز : زہرا (س) اکیڈمی پاکستان میں جشن میلاد کی ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی جس میں صدر وفاق المدارس الشیعہ پاکستان حضرت آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب کے آغاز پر چیئرمین زہرا (س) اکیڈمی پاکستان و سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے معزز مہمان کا پرتپاک استقبال کیا اور انہیں خوش آمدید کہا۔

جشن میلاد سے خطاب کرتے ہوئے حضرت آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے موجودہ حالات کے تناظر میں سیرت النبی (ص) کی روشنی میں خواتین کے اہم کردار پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ خواتین اسلامی معاشرے کی تعمیر و تربیت میں بنیادی کردار ادا کرتی ہیں اور وہ سیرت رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور اہل بیت علیہم السلام کی تعلیمات کو اپناتے ہوئے نئی نسل کی دینی و اخلاقی تربیت میں اہم ترین کردار ادا کر سکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : مرکزی امامیہ جامع مسجد سکردو میں جشن ولادت صادقین کی پروقار تقریب کا انعقاد

اپنے خطاب کے دوران انہوں نے طالبات کو معاشرے میں اپنے دینی، اخلاقی اور سماجی کردار کو مزید مؤثر بنانے کے حوالے سے خصوصی اور قیمتی رہنمائی فراہم کی۔ تقریب کے اختتام پر طالبات کی حوصلہ افزائی کے لیے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ان میں انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔

آخر میں حضرت آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے زہرا (س) اکیڈمی پاکستان کے چیئرمین علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کی علمی اور تنظیمی کاوشوں کو بھرپور انداز میں سراہتے ہوئے ادارے کی مزید ترقی، کامیابی اور استحکام کے لیے خصوصی دعا فرمائی۔

5:24 شام ستمبر 2, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔