دنیا

ہیلری کلنٹن کو ووٹ دینا تیسری علمگیر جنگ کی راہ ہموارکرنے کے مترادف،امریکی ماہر

شیعیت نیوز : امریکہ کے ایک سیاسی تجزیہ نگار ’’اسٹیفن لینڈمین  ‘‘نے پریس ٹی وی کےساتھ ایک انٹریو میں کہاہےکہ ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن کوووٹ دیکر امریکہ کی صدارتی کرسی پر براجمان کرنا تیسری عالمگیر جنگ کی راہ ہموار کرنے کے مترادف ہوگا ۔

انہوں نےکہاکہ ویسے امریکی سیاستدانوں چاہئے وہ ڈیموکریٹک پارٹی کے ہوں یا ریپبلیکن پارٹی کےمیں  کوئی فرق نہیں ہےکیونکہ دونوں واشنگٹن کے جنگی ایجنڈے کو آگے بڑھانے کی کوشش کرتے ہیں ۔

انہوں نےکہاکہ امریکہ میں انتخابات کو پیسے کے بل بوتے پر کنٹرول کیاجاتا ہے اورملک کی عوام اس بات سے بےخبر ہےکہ امریکہ ایک ایسی ریاست ہے جس پر ڈیموکریٹک اورریپبلیکن سیاستدانوں کا مکمل کنٹرول ہے ۔

انہوں نےکہاکہ دونوں پارٹیاں لامتناہی جنگوں کو فروغ دیکر دنیا کی خودمختار حکومتوں کا خاتمہ کرکے ایسی کٹھ پتلی حکومتیں قائم کرنا چاہتے ہیں جوامریکی حکمرانوں کی فرمانبردار ہوں ۔

موصوف سیاسی تجزیہ نگار نےکہاکہ امریکہ کے سبھی سیاستدان ایسے مکار ،فریبی ،دھوکے بازاورجنگی جنون کےحامل ہیں کہ ان میں فرق کرنا بہت ہی مشکل ہے لیکن ان سب کو انکی پچھلی کارکردگی کی بنیاد پر پرکھا جاسکتا ہے ۔

انہوں نےہیلری کلنٹن کے ماضی کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ کلنٹن جوکہ سابقہ خارجہ سیکرٹری کی خدامات انجام دے چکی ہیں ایک ایسی جنگ جنون کی حامل  اور بدمزاج خاتون کے کردار کی عکاسی شام ولیبیا کے جنگوں سے ہوتی ہے ۔

اسٹیفن لینڈ مین نےمزیدکہاکہ اگر امریکی عوام نے ہیلری کلنٹن کو صدارت کی کرسی پر براجمان کرنے کی حماقت کی تو یہ تیسری عالمگیر جنگ کو دعوت دینے کے مترادف ہوگا جوکہ تمام دنیا کی نابودی کا باعث بن سکتا ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button