آیت اللہ سیستانی نے کویتی وفد کی درخواست مسترد کردی
شیعیت نیوزـ: عراق میں او آئی سی پارلمانی یونین کانفرنس میں آئے ہوئے کویتی وفد نے آیت اللہ سیستانی سے ملاقات کی خواہش ظاہر کی جسے آیت اللہ سیستانی نے مسترد کردیا۔
اس ملاقات میں کویتی وفد کویت میں رونما ہونی والی حالیہ تبدیلیوں نیز شیعوں کی گرفتاریوں اور انہیں سخت سزائیں دینے کے حوالے سے صفائی دینا چاہ رہا تھا۔
خبروں کے مطابق، کویتی وفد کی یہ بھی کوشش تھی کہ آیت اللہ سیستانی عراق کی عوامی فورس کی حمایت سے ہاتھ کھینچ لیں اور داعش کے خلاف جہاد کا دیا گیا اپنا فتویٰ بھی واپس لے لیں۔
کویتی وفد کے مطالبات کی اطلاع ملنے کے بعد آیت اللہ سیستانی نے ملاقات سے انکار کردیا جس پر کویت اور سعودی عرب نے ناراضگی کا اظہار کیا۔
ملاقات کی درخواست مسترد ہونے کے بعد سعودی و کویتی میڈیا نے آیت اللہ سیستانی کے خلاف پروپیگنڈہ کرنا شروع کردیا جس پر عراقی عوام نے شدید رد عمل ظاہر کیا۔








