پاکستان

کراچی آپریشن مصلحت اور دباو سے پاک ہے، لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار

کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے کہا ہے کہ کراچی آپریشن مکمل طور پر غیر سیاسی، بلاامتیاز اور ہر قسم کی مصلحت اور دباﺅ سے آزاد ہے۔ کور کمانڈر کراچی نوید مختار نے پاکستان رینجرز کے ٹریننگ سینٹر اینڈ اسکول میں پاسنگ آوٹ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رینجرز کا کراچی کے امن میں مرکزی کردار ہے۔ کراچی آپریشن کی تکمیل کے حوالے سے کوئی ابہام نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان رینجرز نہایت جری، قابل ستائش فورس کے طور پر جانی جاتی ہے۔ فورس کی کامیابیوں کا سہرا افسران، عہدیداران اور جوانوں کے سر ہے۔ نوید مختار کا کہنا تھا کہ کراچی کی عوام کو خوف سے آزاد ماحول دینا چاہتے ہیں۔ کراچی آپریشن پر کسی قسم کا کوئی دباﺅ برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ آپ ایک فرد نہیں ہیں، بلکہ ادارہ ہیں، آپ کا ہر عمل ادارے کی پہچان بنے گا۔ رینجرز عوام کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے کردار ادا کرتی رہے گی۔ کراچی میں امن کی بحالی میں رینجرز کا نام یاد رکھا جائے گا۔ دوسری جانب آرمی چیف کے اس بیان ’’ کراچی میں امن کیلئے کسی بھی حد تک جائیں گے‘‘ کے بعد آپریشن میں مزید شدت کی توقع کی جارہی ہے

متعلقہ مضامین

Back to top button