نون لیگ خونی لیگ بن چکی ہے، کراچی میں سانحہ ماڈل ٹاؤن دہرایا گیا ہے، صاحبزادہ حامد رضا

04 فروری, 2016 00:00

جامعہ رضویہ فیصل آباد میں عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے سُنّی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ پی آئی اے کے ملازمین کا قتل آمرانہ طرز عمل ہے، پی آئی اے کے ملازمین کے مطالبات کی تائید کرتے ہیں، کراچی میں سانحہ ماڈل ٹاؤن دہرایا گیا ہے، پی آئی اے ملازمین کے قتل کی ایف آئی آر وزیراعظم کیخلاف درج ہونی چاہیے، نون لیگ خونی لیگ بن چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت قومی اداروں کی نجکاری سے باز آجائے، کراچی نادیدہ قوتوں کی مفاداتی جنگ کا مرکز بن چکا ہے، دہشتگردوں کے ہمدرد کراچی آپریشن روکنا چاہتے ہیں، ہر سیاسی و مذہبی جماعت کے عزیر بلوچوں کو پکڑا جائے۔ انہوں نے کہا کہ قانون ناموس رسالت تبدیل نہیں کرنے دیں گے، جمہوریت کی آڑ میں کرپشن کرنیوالے جمہوریت کے اصل دشمن ہیں۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ قوم میں دہشتگردی کیخلاف فکری وحدت پیدا کرنے کی ضرورت ہے، افغانستان میں بھارت کا بڑھتا ہوا اثر و رسوخ پاکستان کی سلامتی کیلئے خطرہ ہے، بھارت افغانستان میں بیٹھ کر دہشتگردوں کو پاکستان کیخلاف استعمال کر رہا ہے، چند مخصوص خاندانوں کی آمریت کو جمہوریت کا نام دے کر قوم کو دھوکہ دیا جا رہا ہے، آنیوالے دن اہل اقتدار کیلئے سخت ہوں گے۔ عزیر بلوچ کا مقدمہ فوجی عدالت میں چلایا جائے، کرپشن دہشتگردی سے چھوٹا جرم نہیں، اس لئے کرپٹ افراد کو سیاست بدر کرنے کیلئے جرأت مندانہ اقدامات کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں بھی کرپشن اور دہشتگردی کیخلاف کارروائی کرنے کی ضرورت ہے، احتساب کا عمل پورے ملک میں پھیلایا جائے۔

8:12 شام مئی 1, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔