فوج نے رمادی کے مشرق میں واقع السجاریہ علاقے کو آزاد کرا لیا
رپورٹ کے مطابق عراق کی فوج صوبہ الانبار میں اپنی پیش قدمی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے اتوار کے دن دو راستوں سے السجاریہ علاقے میں داخل ہوئی اور اس نے اس علاقے کے بجلی گھر اور الکرامہ پولیس اسٹیشن کو دہشت گرد گروہ داعش کے قبضے سے آزاد کرا لیا۔ عراق کی فوج نے صوبہ الانبار میں دہشت گرد گروہ داعش کے زیر قبضہ علاقوں کو آزاد کرانے کے مقصد سے عراقی سیکورٹی فورسز، فضائیہ اور قبائل کی مدد سے وسیع آپریشن شروع کر رکھا ہے۔
عراقی فوجیوں کو السجاریہ کے علاقے میں آپریشن کے دوران اپنے ملک کی فضائیہ کے لڑاکا طیاروں اور ہیلی کاپٹروں کی مدد حاصل تھی۔ عراقی حکومت جون سنہ دو ہزار چودہ سے دہشت گرد گروہ داعش کے خلاف جنگ میں مصروف ہے۔








