داعش کوئی نئی مخلوق نہیں بلکہ نئے نام کیساتھ وہی پرانے مہرے ہیں، علامہ عابد الحسینی
داعش کوئی نئی مخلوق نہیں بلکہ وہی پرانی دہشتگرد تنظیموں سے وابستہ لوگ ہیں۔ صرف نام تبدیل کیا ہے۔ تاہم میرا خیال ہے کہ کوئی داعش واعش نہیں بلکہ حکومت کی اپنی ایک پالیسی ہے۔ شاید داعش کے نام سے لوگوں میں خوف ڈالنے کی ایک چال ہو یا یہ کہ چونکہ سرحد پر حالات بہت نازک ہیں، تو شاید کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے عوام کو تیار کرنے کا ارادہ ہو۔








