پاکستان

مولوی عبدالعزیز کی شیعہ مسلمانوں کے خلاف اشتعال انگزیز تقریر، نیشل ایکشن پلان خاموش کیوں؟

شیعیت نیوز: مولوی عبد العزیز جو کہ لال مسجد میں سرکار خطیب ہیں اور ریاست پاکستان میں ہونے والی دہشتگردی کے ذمہ داروں کے بڑے سہولت کار کے طور پر مشہور ہیں جسکے واضح ثبوت بھی موجود ہیں ، انہوں نے آ ج جامعہ حفصہ کے آفیشل صحفہ پر اپنی ایک اشتعال انگیز تقریر پوسٹ کی ہے جس میں انہوں نے شیعہ مسلمانوں پر بے بنیاد الزام لگا کر انکے خلاف اپنے ہم مسلکوں کو بھڑکانے کی کوشیش کی ہے،تاکہ ملک میں فرقہ واریت پھیل جائے اور انکے خلاف جو گھیرا تنگ ہوا ہے اسکا رخ موڑ دیا جائے۔

شیعیت نیوز کی مانیٹرنگ ڈیسک  کے مطابق دہشتگرد مولوی عبد العزیز کی جانب سے سوشل میڈیا پر چلائی گئی اس ویڈیو میں انہوں  نے کہا کہ میرے خلاف شیعہ لابی کررہے ہیںاور غلط ویڈیو بناکر عدالت اور حکومت کو گمراہ کررہے ہیں، انہوں نے کہا پاک فوج میں بھی شیعہ لابی کرکے میرے خلاف گھیرا تنگ کرنے کی کوشیش کررہے ہیں، 7منٹ کی اس ویڈیو میں انہوں  نے مسلسل شیعہ مسلمانوں پر  بے بنیاد الزام لگا کر فرقہ واریت کو بھڑکانے کی کوشیش کی ہے۔

اس ویڈیو پر سول سوسائٹی سمیت سوشل میڈیا صارفین  نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ مولوی عبدالعزیز کے خلاف واضح ثبوت موجود ہیں کہ  وہ دہشتگردوں کے سہولت کار ہیں اور ریاست پاکستان اور آئین پاکستان کے دشمن ہیں، لہذا جب انکے خلاف کاروائی کا ماحول سازگار ہوگیا تو وہ اس مسئلہ کو فرقہ واریت کا رنگ دیکر خود کو بچانے کی کوشیش کررہے ہیں۔

معروف سماجی رہنما جبران ناصر  نے اس تقریر پر ردعمل دیا کہ اس ویڈیو میں انہوں  نے ریاست پاکستان کو دھمکی د ی ہے کہ اگر لال مسجد کے خلاف کاروائی کی گئی تو حالت بگاڑ جائیں گے، جبکہ مولوی عبد العزیز کی جانب سے اہل تشیع کے خلاف نفرت آمیز تقریر کرکے انہوں نے  آئین پاکستان کے آرٹیکل  A95 کی خلاف ورزی کی ہے جسکی بنا پر انہوں نے اپنے خلاف ایف آئی آر کٹوانے کا ایک اور جواز پیدا کیا ہے۔

اس ویڈیو کے سامنے آجانے  کے بعد بھی اگر چوہدری نثار کی جانب سے اس دہشتگرد کے خلاف کاروائی کرنے میں کوتاہی کی گئی تو پاکستانی عوا م یہ سوچنے مجبور ہونگے کہ چوہدری نثار اور مسلم لیگ ن اس عبدالعزیز نامی غنڈے کے سہولت کار ہیں، اور اسکے بعد ہم پاک فو ج سے ان سیاستدانوں کی نیشنل ایکشن پلان  کے تحت گرفتار ی کا مطالبہ کرنے کا حق محفوظ رکھتے ہونگے۔

 

دہشتگردوں کا سہولت کار مُلا عبد العزیز کی پاک فوج کو دھمکی

دہشتگردوں کا سہولت کار مُلا عبد العزیز کی پاک فوج کو دھمکی______________________________www.shiitenews.orgwww.facebook.com/shiitenewstvwww.facebook.com/ShiitenewsMediawww.facebook.com/ShiaNewsOfficialwww.twitter.com/shiitenews110www.twitter.com/shianews313www.dailymotion.com/shiitenewstvwww.youtube.com/shiitenewstvwww.instagram.com/shiitenewstvwww.shiitenewstv.tumblr.comwww.telegram.me/shiitenews_______________________________

Posted by Shiitenews.Official on Thursday, January 28, 2016

متعلقہ مضامین

Back to top button