شام کے خلاف مغرب کی پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ

28 جنوری, 2016 00:00

شام کے نائب وزیر خارجہ فیصل مقداد نے دمشق میں عالمی ادارہ خوارک کے نمائندے جیکب کرن سے ملاقات میں کہا ہے کہ ملت شام کے خلاف مغرب کی پابندیوں کے خاتمے کی کوشش ضروری ہے کیونکہ ان پابندیوں سے شام کے عوام کو نقصان پہنچ رہا ہے- فیصل مقداد نے عالمی ادارہ خوراک کے نمائندے کے ساتھ شامی ضرورت مندوں تک عالمی ادارہ خوراک کی غذائی امداد پہنچانے کے لئے تعاون کو مضبوط بنانے کی راہوں کا جائزہ لیا-

جیکب کرن نے اس موقع پر شام کے نائب وزیر خارجہ کو اپنے اسناد تقرری پیش کئے اور شام میں عالمی ادارہ خوراک کے پروگرام پر عمل درآمد آسان بنانے کی شامی حکام کی کوششوں کو سراہا-

شام کے مختلف علاقوں میں دہشت گردانہ حملوں میں اب تک ہزاروں شامی شہری در بدر ہو گئے ہیں اور انھیں خوراک اور ادویات سمیت مختلف قسم کی چیزوں کی قلت کا سامنا ہے-

7:03 شام اپریل 29, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔