حکومت اورکے الیکٹرک انتظامیہ ملیر جعفرطیار میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا فوری نوٹس لیں ۔
شیعیت نیوز:مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سند ھ کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات آصف صفوی نے ملیر جعفرطیار سو سائٹی میں کے الیکٹرک کی جانب سے غیر اعلامیہ لوڈشیڈنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کےالیکٹرک اپنی پرانی روش جاری رکھے ہوئی ہے عوام ماہ سر ما میں بھی بجلی سے محروم ہیں اور شہر کے بعض علاقوں میں تاحال مصنوعی بحرانوںپیدا کیا ہوا ہے ،جس سے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو رہا ہے جو اس بات کا پیش خیمہ ہے ماضی کی گرمیوں میں طرح توانائی بحرانوں میں مزید اضافہ ہوگا، کے الیکٹرک صرف عوام کی جیبیں خالی کر رہی ہے عملی اقدامات میں سوائے اشتہاری مہم کے سوا کچھ نہیںانہوں نے کہا کہ ملیر جعفر طیار سوئٹی کے سروے 552,624،فیز 2زمانہ قدیم کا منظر پیش کررہے ہیںجبکہ کے الیکڑک کے کچھ ذمہ داران اور کارکنوں کی ملی بھگت سے جعفرطیار کے سروے نمبر 908 سے منسلک علاقہ کو بجلی فراہم کی جاتی ہے جس سے جعفرطیار سوسائیٹی کی عوام میں احساس محرومی پیدا کیاجارہا ہےاور طبقاتی فرق پیدا ہورہا ہے، جہاں 80فیصد سے زائد بجلی کے بل کی کلیکشن کے باوجود ڈھائی گھنٹہ لوڈشنڈنگ کے علاوہ چوبیس گھنٹے بجلی بندش کی جاتی ہے جبکہ اسی فیصد کلیکشن کے باعث لوڈشیڈ نگ کا دورانیہ بھی کم نہیں کیا جارہا ، علاقے مکینوں کو متعصب انتظامیہ کی جانب سے مسلسل بجلی کی بندش کر کے نشانہ بنایا جا رہا ہے جو قابل مذمت ہے ،حکومت اور کے الیکٹرک زبانی جمع خرچ کے بجائے کے الیکٹرک انتظامیہ ملیر کے خلاف نوٹس لیں اور ذمہ داران کے خلاف کاروائی فوری کاروائی کی جائے ورنہ اہلیان جعفرطیار سو سائٹی ملیر کے الیکٹرک کے اس متعصبانہ رویہ کے خلاف انکے دفتر کے سامنے احتجاج کرنے پر مجبور ہو نگے ۔








