مشرق وسطی

شام میں العالم چینل کی ٹیم پر دہشت گردوں کا حملہ

 شام میں موجود دہشت گردوں نے العالم ٹی وی چینل کے رپورٹروں کی ٹیم پر اس وقت مختلف ہلکے اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کر دیا جب وہ حلب کے القطر نامی ایک دیہی علاقے میں شامی فوج کی پیشقدمی کے بارے میں رپورٹ تیار کر رہے تھے-

العالم کے نمائندے ربیع کلاوندی نے بتایا کہ دہشت گردوں کے سنگین حملوں کے باوجود العالم ٹی وی کی ٹیم کے کسی رکن کو کوئی نقصان نہیں پہنچا- شام میں دہشت گردوں نے العالم کے کیمرہ مینوں اور رپورٹروں پر اب تک کئی بار حملے کئے ہیں-

القطر، عین الجمجمہ، العوینہ اور تل الحطابات نامی دیہی علاقے پیر کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لئے گئے ہیں اور شامی فوج مسلسل پیشقدمی کرتی جا رہی ہے-

متعلقہ مضامین

Back to top button