عراق؛ المقدادیہ میں نماز وحدت کی ادائیگی

23 جنوری, 2016 00:00

شیعیت نیوز: عراق کے صوبہ دیالی کے شہر المقدادیہ میں واقع مسجد ’’لا الہ الا اللہ‘‘ میں آج بروز جمعہ  کو اس شہر کے شیعہ سنی علماء اور دیگر اہم شخصیات نے ایک ساتھ نماز جمعہ ادا کی۔
المقدادیہ کے گورنر نے سومریہ نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: یہ نماز وحدت شیعہ سنی علما اور دیگر اہم سیاسی و سماجی شخصیات کی شراکت سے ادا کی گئی۔
زید العزاوی نے کہا: نماز وحدت کی ادائیگی کا مقصد آپسی اتحاد، قبائلی اختلافات کے مقابلے میں قومی یکجہتی پر تاکید نیز مقدادیہ کے مقامی لوگوں میں پائے جانے والے اتحاد کی تقویت کرنا تھا۔
العزاوی نے مزید کہا: علمائے اہل سنت و اہل تشیع نے اس نماز وحدت کی ادائیگی کے ذریعے تمام عراقیوں کو آپس میں پیار و محبت سے جینے کی دعوت دی اور بے گناہ عراقیوں کے قتل عام کو حرام قرار دیا۔

8ed2d46ee10af8530f3c9bb693d423e1.jpg

3:25 صبح اپریل 25, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔