دشمنوں کی سازشیں یکے بعد دیگر ناکام ہوتی چلی جارہی ہیں :جنرل محمد علی جعفری

20 جنوری, 2016 00:00

 رپورٹ کے مطابق جنرل محمد علی جعفری نے تہران میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ریٹائرڈ افسران کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آل سعود صیہونیت کی ڈھال بنی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی انقلاب ایران کے دشمن ، براہ راست مقابلے کے بجائے پراکسی وار پر اتر آئے ہیں اور سعودی عرب کی پالیسیوں میں اس کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر انچیف نے کہا کہ دنیا بھر میں اسلامی انقلاب کے اثرات تیزی کے ساتھ پھیل رہے ہیں اور اس سے محبت اور عقیدت رکھنے والوں کی تعداد میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جارہاہے۔

انہوں کہا کہ یہ بات اپنی جگہ پر اسلامی انقلاب کی طاقت اور زندگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

جنرل محمد علی جعفری نے واضح کیا کہ رہبر انقلاب اسلامی کی مدبرانہ قیادت اور ایران اور خطے کے عوام کی ہوشیاری کے باعث ، دشمنوں کی سازشیں یکے بعد دیگر ناکام ہوتی چلی جارہی ہیں۔

5:45 صبح اپریل 22, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔