دنیا

مانچسٹر : آل سعود مردہ باد نعروں سے گونج اُٹھا

شیعیت نیوز: مانچسٹر میں سعودی جرائم کے خلاف سخت احتجاجی مظاہر ہ کیا گیا، اس مظاہرے میں سیکڑوں مردوں، خواتین اور بچوں نے شرکت کی۔

شیعیت نیوز کے ذرائع کے مطابق یہ احتجاجی مظاہر ہ آیت اللہ شیخ باقر النمر کی المناک شہادت کے خلاف کیا گیا، شیخ النمر کو سعودی بادشاہ کے حکم پر سر قلم کرکے شہید کیا گیا تھا۔

اس مظاہرے میں علماٗ، اسکالر اور بزنس پرسنلٹیز سمیت سماجی رہنماوں نے بھی شرکت کی، جس میں مولانا ابو یاسر، مولانا سید زہیر ، مولانا میثم قاسمی، سید سجا د حید ر کاظمی، مجلس علماٗ شیعہ کے مولانا مشرف حسینی ،بیرسٹر سردار ناصر ،اشتیاق نقوی اور عاصم رضا شامل تھے۔

مظاہرے میں شرکاٗ نے پلے کار ڈ اٹھا رکھے تھے جن پر آل سعود کے خلاف شعار تحریر تھے، مظاہرین نے عزم کیا کہ جب تک عالمی عدالت شیخ نمر کے مظلومانہ قتل کے خلاف نوٹس نہیں لیتی ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔

 

20160119041841.jpg

manche.jpg

manche2.jpg

manche5.jpg

 

 

متعلقہ مضامین

Back to top button