ایٹمی معاہدہ ، ایرانی قوم کی استقامت کے نتیجے میں حاصل ہوا

18 جنوری, 2016 00:00

شام کے صدر بشار اسد نے ایرانی صدر حسن روحانی کو ایک خط میں ایٹمی معاہدے اور مشترکہ اقدام کے نفاذ اور اقتصادی پابندیاں ختم ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایٹمی معاہدہ ایرانی قوم کی استقامت اور پائداری  کے نتیجے میں حاصل ہوا ہے۔

بشار اسد نے اپنے خط میں ایران کے خلاف عالمی پابندیوں کے خاتمہ اور ایٹمی معاہدے کے نفاذ پر ایرانی قوم اور حکومت کو مبارکباد پیش کی ہے۔ بشار اسد نے اپنے خط میں  کہا ہے کہ عالمی منہ زور طاقتوں کے مقابلے میں  ایرانی قوم کی استقامت اور پائداری دیگر اقوام کے لئے بھی نمونہ عمل ہے۔

11:25 صبح اپریل 20, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔