عراقی وزیر اعظم کی ایٹمی معاہدے کے نفاذ پر مبارک باد

18 جنوری, 2016 00:00

عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے گروپ 1+5 اور ایران کے درمیان ایٹمی معاہدے کے نفاذ پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس اقدام سے خطے کا امن و ثبات مزید ضبوط و مستحکم ہوگا۔

عراقی وزیر اعظم کے دفتر سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق عراقی حکومت اور عوام ، اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف عائد پابندیوں کے خاتمہ پر ایرانی حکومت اور عوام کو مبارباد پیش کرتے ہیں ۔ عراقی وزیر اعظم نے امید ظاہر کی ہے کہ یہ معاہدہ خطے میں مزید امن و استحکام  اور علاقائی ممالک کے درمیان باہمی تعلقات میں توسیع اور فروغ اور خوشحالی کا باعث بنےگا۔

9:47 صبح اپریل 20, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔