سعودی پالیسی ناکام، پاکستانی قیادت سعودی عرب ،ایران میں ثالث کے لئے روانہ
شیعیت نیوز: سعودی عرب اور ایران کے درمیان کشیدگی میں کمی لانے اورثالث کا کردار اداکرنے کے لئے پاکستانی وزیراعظم نواز شریف اور جنرل راحیل شریف سعودی عرب اور ایران کے دورے پر روانہ ہو گئے ہیں۔ وہ دونوں ملکوں کے درمیان مصالحتی عمل کو آگے بڑھانے کے خواہاں ہیں۔ وہ آج پیر کے روز سعودی دارالحکومت ریاض پہنچیں گے اور کل منگل کے روز ایرانی دارالحکومت تہران جائیں گے۔ پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف بھی نواز شریف کے ہمراہ جانے والے وفد میں شامل ہیں۔ پاکستانی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں دونوں ملکوں کے درمیان پیدا
ہونے والی حالیہ کشیدگی و تناؤ پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ سعودی نے پاکستان کو 34 ممالک کے اتحاد میں شامل کرنے کی بھرپور کوشش کی لیکن آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے سعودی عرب کے اس مطالبہ کو یکسر مسترد کرتے ہوئےسعودی عرب کے نام نہاد اتحاد آڑ میں سعودی عرب اپنی فوج بھجنے سے منع کردیا ، اور انہوں نے پاکستانی عوام کے مطالبہ کا احترام کرتے ہوئے ایران و سعودی عرب کے درمیاں ثالث کا کردار ادا کرنے کا فیصلہ کیا۔