سعودی عرب

الہی انتقام: سعودی بادشاہ سُنے سمھجنےاور بولنے سے محروم ہوگئے،رپورٹ

شیعیت نیوز:  عرب ویب سائیٹ نے انکشاف کیا ہے کہ سعودی عرب کے اسی سالہ بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز رفتہ رفتہ دیکھنے اور بولنے کی صلاحیت سے محروم ہورہے ہیں۔

فلسطینی منار آن لائن نیوز پیپر کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے بادشاہ کی حالت مسلسل بگڑ رہی ہے، اس لئے انہیں مکمل ماہرین طب کی زیر نگرانی رکھا ہوا ہے۔

اس فلسطینی اخبار  نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ خبر انہیں عرب کے اہم ذرائع  نے دی ہے، نام نہ بتانے پر اس ذرائع  نے فلسطینی اخبار کو بتایا کہ سعودی عرب کے بادشاہ اب اپنے اردگرد ہونے والے حالات و واقعات سے بھی باخبر نہیں رہ سکتے ،یعنی انکی سوچنے اور سمھجنے کی صلاحیت بھی ختم ہوگئی ہے، شیعیت نیوز نے اس عرب ذرائع سے نقل کیا کہ سعودی بادشاہ کے بیٹے محمد بن سلمان کو ڈاکڑ ز  نے مشورہ دیا ہے کہ اب وہ سعود ی بادشاہ کو منظر عام پر  لے کر نہیں آئیں ورنہ انکی بدتر حالت کا راز فاش ہوجائے گا۔

اس کے علاوہ ایک اور رپورٹ میں بھی اس بات کا دعویٰ کیا گیا تھا کہ سعودی بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز کو   الزائمر  اور ڈیمنشیا کا مرض لاحق ہے، یہ ایک ایسی بیماری ہے جس میں انسان مینٹل ڈس آرڈر کا شکار ہوجاتا ہے۔

واضح رہے کہ شیخ آیت اللہ باقر النمر کی آل سعود کے ہاتھوں مظلومانہ شہادت کے بعد انقلاب اسلامی کے قائد آیت اللہ سید علی خامنہ نے کہا تھا کہ آل سعود کو انتقام الہی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button