صیہونی فوجیوں کے ہاتھوں دسیوں فلسطینی زخمی

14 جنوری, 2016 00:00

فلسطین کے انفارمیشن سینٹر کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوجیوں نےمغربی کنارے میں واقع شہر بیت لحم پر حملہ کیا جس کے بعد فلسطینیوں کے ساتھ ان کی جھڑپ ہوگئی۔ اس جھڑپ میں پچاس سے زیادہ فلسطینی زخمی ہوگئے۔ صیہونی حکومت نے غزہ پٹی اور مقبوضہ فلسطین کے سرحدی علاقے پر بڑی تعداد میں فوجی تعینات کر کے اسے فوجی علاقہ قرار دے دیا ہے۔

فلسطینی نوجوانوں نے بھی بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات صیہونی حکومت کے مظالم کے خلاف جوابی کارروائی کرتے ہوئے مقبوضہ قدس کے شمال مشرق میں واقع عیساویہ دیہات میں صیہونی فوجیوں پر دستی بموں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں دو اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگئے۔

مسجدالاقصی سے متعلق صیہونی حکومت کی جارحانہ پالیسیوں کے خلاف مقبوضہ فلسطینی سرزمینوں میں اکتوبر سنہ دو ہزار پندرہ سے فلسطینیوں کے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ صیہونی حکومت نے اس احتجاج کے دوران اب تک ایک سو ستاون فسطینیوں کو شہید کر دیا ہے۔ اس کے علاوہ صیہونی حکومت نے ہزاروں فلسطینیوں کو زخمی یا ان کو گرفتار کر لیا ہے۔

12:28 صبح اپریل 11, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔