پاکستان
جس قوم میں اعتزاز جیسے بچے ہوں، اسے کوئی شکست نہیں دے سکتا، پرویز رشید
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ شہید اعتزاز حسن کی قربانی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہر پاکستانی کے عزم کی علامت ہے، اس قربانی کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔ ہنگو میںتکفیری دہشتگرد خودکش حملہ آور کو سکول کے اندر داخل ہونے سے روکتے ہوئے اپنی جان قربان کرنے والے شہید اعتزاز حسن کی دوسری برسی کے موقع پر میڈیا کو جاری ہونیوالے خصوصی بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات نے شہید اعتزاز حسن کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس قوم کے بچوں میں تکفیری دہشتگردوںکے خاتمے کا یہ جذبہ ہو، اسے کوئی شکست نہیں دے سکتا۔ شہید اعتزاز حسن کو اس عظیم قربانی پر پوری قوم خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے