عراق

عراقی عوام نے بغداد میں ایک بار پھر آل سعود کے خلاف مظاہرہ کیا

عراقی شہریوں نے دارالحکومت بغداد کی سڑکوں پر نکل کر ممتاز عالم دین آیت اللہ شیخ باقرنمرکو سعودی حکومت کے ہاتھوں بیرحمی کے ساتھ شہید کئے جانےکے اقدام کی مذمت کی-

بغداد میں بہت بڑی تعداد میں لوگوں نے مظاہرہ کر کے سعودی حکومت کے ذریعے آیت اللہ شیخ باقر نمر کو موت کی سزا دئے جانے کے خلاف اپنے شدید غم و غصے کا اظہار کیا – مظاہرین نے عراقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ بغداد میں سعودی سفارتخانے کو بند اور سعودی مصنوعات کی درآمدات پر پابندی عائد کر دے – بغداد کے شہریوں نے شہر کے التحریر اسکوائر پر بھی اجتماع کیا اور سعودی حکومت کے وحشیانہ اقدام کی مذمت کی – مظاہرین نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ ان سعودی مجرمین کو جو عراقی جیلوں میں قید ہیں اور جنھیں عراقی عدالت موت کی سزا سناچکی ہے فوری طور پر پھانسی پر لٹکایا جائے – واضح رہے کہ آل سعود کے ہاتھوں آیت اللہ باقر نمر کی مظلومانہ شہادت پر پوری دنیا میں سعودی حکومت کے خلاف وسیع پیمانے پر احتجاج کئے جا رہے ہیں-

متعلقہ مضامین

Back to top button