مقبوضہ فلسطین

صیہونی فوجیوں کی جارحیت، دو فلسطینی زخمی

فلسطینی ذرائع کے مطابق صیہونی فوجیوں نے مشرقی غزہ میں فلسطینیوں کو بلاسبب فائرنگ کا نشانہ بنایا جس میں دو فلسطینی نوجوان زخمی ہو گئے۔

غزہ کے طبی محکمہ کے ترجمان نے بھی اس خبر کی تصدیق کی ہے کہ صیہونی فوجیوں کی فائرنگ میں زخمی ہونے والے دو فلسطینیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

صیہونی فوجیوں نے جمعے کے روز بھی خان یونس اورغزہ کے جنوب میں واقع البریج کیمپ کے مشرق میں اجتماع کرنے والے فلسطینیوں کے خلاف آنسو گیس کا استعمال کیا۔

واضح رہے کہ صیہونی حکومت، دو ہزار سات سے غزہ کا محاصرہ کئے ہوئے ہے اور وہ ایندھن و دوائیں جیسی بنیادی ضروریات کی اشیاء تک غزہ منتقل نہیں ہونے دے رہی ہے جس کی بناء پراس علاقے کے فلسطینیوں کو سخت ترین مسائل و مشکلات کا سامنا ہے جبکہ صیہونی فوجی، غزہ کے علاقے کو اپنے بھاری ہتھیاروں سے حملوں کا بھی نشانہ بناتے رہتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button