پاکستان

ملک بھر میں آیت اللہ شیخ نمر کی شہادت کے خلاف احتجاج کا اعلان

شیعیت نیوز: شیعت نیو زکے نمائندے کے مطابق سعودی عرب میں شیعہ رہنما آیت اللہ شیخ باقر النمر کی آل سعود کے ہاتھوں شہادت کے خلاف پاکستان کے مسلمانوں نے بھرپور مذمت کرتے ہوئے احتجاج کا اعلان کیا ہے۔

اطلاع کے مطابق پاکستان کے چھوٹے بڑے شہروں میں کل احتجاجی ریلیاں اور مظاہرے منعقد کیئے جائیں گے،جبکہ آج رات بھی کراچی سمیت ملک کے دیگر شہروں میں فوری احتجاج کا اعلان کیا گیا ہے۔

ٓہمارے نمائندے کل ملک بھر مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے احتجاجی ریلیاں اور مظاہروں کا اعلان کیا گیا ہے، ترجمان کے مطابق کراچی میں نمائش چورنگی، لاہور میں لیبرٹی، پیشاور اور اسلام آباد سمیت ملک بھر میں احتجاج کا اعلان کیا گیا ہے ،ترجمان مجلس وحدت مسلمین نے عوام سے ان مظاہروں میں بھرپور شرکت کرنے کی درخواست کی ہے۔

دوسری جانب کراچی میں آج خراسان امامبارگاہ سے علی رضا تک آئی ایس او کی جانب سے احتجاجی ماتمی ریلی کا اعلان کیا گیا ہے، اسکے علاوہ کراچی کے مختلف علاقوںانچولی، رضویہ اور جعفرطیار سوسائیٹی میں بھی احتجاج کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button