عراق

بغداد، کرکوک میں فضائی کارروائی میں داعش کے 27 دہشتگرد ہلاک

عراق کے صوبے کرکوک میں عراقی سیکورٹی فورسز اور اتحادی فوج کی فضائی کارروائی میں داعش کے 27 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ عرب نیوز ایجنسی کے مطابق عراقی سیکورٹی فورسز نے کرکوک کے ضلع حویجہ میں داعش کے خلاف فضائی کارروائی کی۔ عراقی جنگی طیاروں اور ہیلی کاپٹرز نے حملے میں داعش کے متعدد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ آپریشن کے دوران داعش کے 27 دہشت گرد ہلاک ہو گئے، جبکہ 8 دہشت گرد کو گرفتار کیا گیا۔ کارروائی کے دوران عراقی سیکورٹی فورسز کو اتحادی افواج کی فضائی مدد حاصل تھی۔ ادھر زمین کارروائی کے لیے کرد سیکورٹی فورسز کے دستے بھی موجود تھے۔ تاہم فضائی آپریشن میں عراقی اور اتحادی فوج کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button