عراق

عراق کی ترکی کو فوجی کارروائی کی دھمکی

عراقی وزیر خارجہ ابراہیم الجعفری نے ایک بار پھر ترکی پر زوردیا ہے کہ وہ اپنی فوجیں عراقی سرزمین سے نکال لے ورنہ عراق اپنی سرزمین سے ترک فوجیوں کو نکالنے کے لئے فوجی کارروائی کرےگا۔

عراقی وزیر خارجہ نے کہا کہ عراق معاملے کو امن و صلح کے ساتھ حل کرنا جاہتا ہے لیکن ایسا لگتا ہے کہ ترک حکام کو امن و صلح کی زبان سمجھ میں نہیں آتی اور وہ اپنے ہمسایہ ممالک کے لئے نت نئی پریشانیاں کھڑی کررہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ترک حکام عراقی عوام اور حکومت کے صبر کو کمزوری نہ سمجھیں۔ اگر ترکی نے عراق سے اپنے فوجی واپس نہ بلائے تو عراقی فوج  خود ترک فوجیوں کو اپنی سرزمین سےنکال دےگی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button