پاکستان

پشاور میں آرمی پبلک اسکول پر حملے کے چاروں مجرموں کو پھانسی

چاروں مجرموں کو کوہاٹ کی سینٹرل جیل میں پھانسی دی گئی – ان دہشت گردوں کو فوجی عدالت نے پھانسی کی سزا سنائی تھی-

پاکستان کے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف نے ان چاروں دہشت گردوں کی سزائے موت کے حکم پر دستخط کئے تھے-

پاکستان میں سولہ دسمبر دو ہزار چودہ کو پشاور کے آرمی پبلک اسکول پر حملے کے بعد سے سزائے موت کے حکم پر عمل در آمد شروع ہو گیا ہے- اس حملے میں ایک سو پچاس افراد ہلاک ہوئے تھے جن میں ایک سو تیس طالبعلم تھے-

متعلقہ مضامین

Back to top button