سعودی عرب

مدنیہ: سعودی پولیس کا عاشقان رسول پر روضہ رسول میں تشدد

شیعیت نیوز: دنیابھر سے لاکھوں عاشقان رسول جشن عید میلادالنبی منانے کیلئے مدینہ منورہ پہنچ گئے۔ اس موقع پر عاشقان رسول روضہ رسول پر حا ضر ہو کر درود وسلام کے نذرانے پیش کئے۔تفصیلات کے مطابق بارہ ربیع الاوال کی مناسبت سے لاکھوں زائرین آقائے دو جہاں‘ نبی محترم حضرت محمدمصطفی کا یوم ولادت باسعادت منانے اور گلہائے عقیدت پیش کرنے کیلئے آج روضہ اقدس پر جمع ہو گئے۔وہ معمول کی عبادات کے علاوہ درود و سلام کے نذرانے پیش کرنے میں مصروف تھے کہ اسی دوران روضہ پر موجود پولیس اہلکاروں نے مسجد نبوی کے صحن میں موجود افراد کو صحن خالی کرنے کا حکم دیا تاہم زائرین عبادات اور آپ کی ذات بابرکت پر درود و سلام پڑھنے ہدیہ نعت پیش کرنے میں مصروف رہے جس پر سکیورٹی اہلکاروں نے طاقت کا استعمال کرتے ہوئے زائرین کو زبردستی باب جبریل سے پیچھے ہٹا دیا۔اس دوران عاشقان رسول اور سعودی پولیس اہلکاروں میں جھڑپیں بھی ہوئیں۔ زائرین کا تعلق پاکستان‘ مصر‘ سوڈان‘ اردن اور دیگر ممالک سے تھا

متعلقہ مضامین

Back to top button