سعودی عرب

سعودی مفتی اعظم نے عید میلا النبی (ص) منانا حرام قرار دیدیا

شیعیت نیوز: سعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز آل شیخ نے نبی اکرم (ص) کی ولادت کے سلسلے میں تقریبات کے حوالے سے کہا ہے کہ "یہ توہم پرستی ہیں اور شریعت کے منافی ہیں۔” مفتی اعظم نے کہا ” بدعت ہے جو بعثت اسلام کی پہلی تین صدیوں کے بعد سے شروع ہوئی ہے”۔ مفتی اعظم نے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ سال امام ترکی بن عبداللہ مسجد میں اپنے خطبہ کے دوران کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جو دوسروں کو میلاد النبی (ص) منانے کی ترغیب دیتے ہیں وہ برائی کے مرتکب ہوتے ہیں، مسلمانوں کا فرض ہے کہ نبی (ص) کو اس اللہ کے بندے او رسول کے طور پر مانیں جس نے پوری انسانیت کے لیے ہدایت نازل فرمائی ہے۔ واضح رہے کہ پوری دنیا میں جشن میلاد النبی (ص) کی پرونور محافل اور تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے، اور مسلمانان عالم اپنے آخری نبی (ص) کا جشن ولادت بھرپور مذہبی عقیدت اور احترام کیساتھ منا رہے ہیں، ایسے میں سعودی مفتی اعظم کے اس بیان سے مسلمانوں میں شدید تشویش اور غصہ کی لہر دوڑ گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button