داعش کے گرفتار سہولت کاروں کے قبضے سے اہم دستاویزات برآمد

19 دسمبر, 2015 00:00

داعش کے گرفتار سہولت کاروں سے تفتیش میں پیش رفت ہوئی ہے ، دہشت گردوں سے 5 لیپ ٹاپ برآمد کرلئے گئے ہیں جبکہ نجی یونیورسٹی کے چیف ایگزیکٹو عادل مسعود بٹ کا لیپ ٹاپ فرانزک لیبارٹری بھجوا دیا گیا ہے ۔ کراچی میں سی ٹی ڈی کے ہاتھوں گرفتار دہشتگردوں کے سہولت کاروں سے تفتیش میں اہم پیش رفت ہوئی ہے ۔ دہشت گردوں کے گرفتار سہولت کاروں کی نشاندہی پر پانچ لیپ ٹاپ برآمد کیے گئے ہیں جبکہ گرفتار سہولت کار سلیم احمد ، محمد سلیمان سعید اور عادل مسعود بٹ کے لیپ ٹاپ سے اہم دستاویزات ملی ہیں ۔ ذرائع کے مطابق لیپ ٹاپ سے دہشت گردوں کے بین الاقوامی نیٹ ورک کا بھی انکشاف ہوا ہے ۔ لیپ ٹاپ سے تنظیم اسلامی کے باغی کارکنوں کی فہرست بھی ملی ہے ۔ خالد یوسف باری کے لیپ ٹاپ سے دہشت گردوں کو فنڈنگ کی مزید تفصیلات ملی ہیں ۔ خالد یوسف باری کی اہلیہ نے الذکرہ اکیڈمی کے نام سے ادارہ بنا رکھا تھا ۔ کائونٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ نے دو دسمبر کو دہشت گردوں کے سہولت کاروں کو گرفتار کیا تھا

9:14 شام مارچ 7, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top