پاکستان

سعودی اتحاد میں ایران کو تنہا کرنے کی سازش دکھائی دے رہی ہے، شیری مزاری

شیعیت نیوز : تحریک انصاف کے آفیشل ٹوئٹر پر پارٹی ترجمان ڈاکٹر شیریں مزاری کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ اس اتحاد میں ایران کو شامل نہ کرنے سے مسلم ممالک کے مابین خلفشار پیدا ہونے کا خدشہ ہے اور بظاہر یہ اتحاد ایران کو تنہا کرنے کی کوشش دکھائی دے رہا ہے، پی ٹی آئی ترجمان نے حکومت سے یہ مطالبہ بھی کیا کہ وہ قوم کو سعودی اتحاد کے قیام کے محرکات سے فوری طور پر آگاہ کرے۔

شیری مزاری نے مطالبہ کیا کہ دہشت گردی کی تمام اقسام سے نمٹنے کیلئے ایران کی اس اتحاد میں شمولیت یقینی بنائی جائے ۔

انہوں نےسوال اٹھایا کہ جب دفتر خارجہ نے بھی اس فیصلے پر حیرانگی کا اظہار کیا تھا تو پاکستان کی جانب سے کس نے اس اتحاد میں شمولیت کی یقین دہانی کروائی۔

واضح رہے کہ گذشتہ دونوں سعودی عرب کے بادشاہ کے بیٹے محمد بن سلمان نے امریکی و صہیونی ایما پر دہشتگرد ی کے خلاف نام نہاد فوجی اتحاد تشکیل دیا ، جس میں تقریباً34 اسلامی ممالک کا شامل کیا گیا،اہم تو یہ ہے کہ ان میں سے بشتر ممالک اس اتحاد کے حوالے سے بے خبر تھے جن میں پاکستان بھی شامل ہے، جبکہ مذاق تو یہ ہے کہ اس اتحاد میں اسلامی دنیا کے تین اہم ممالک ایران ،شام اور عراق کو شامل نہیں کیا گیا جو اس جانب اشارہ کررہا ہے کہ ایہ اتحاد دراصل ان تین ممالک کے خلاف بنایا گیا ہے،کیونکہ امریکا و اسرائیل کی نظر میں ایران ،شام اور عراق دہشتگردی کررہے ہیںلہذا سعودی وہابی قیادت میں دہشتگردی کے خلاف اتحاد بناکر امریکا ،اسرائیل کو تحفظ فراہم کرنا چاہتاہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button