دنیا

ئیجیریا: اسرائیل نواز نائیجیرن فوج نے مساجد اور مقدس مقامات کو منہدم کرنا شروع کر دیا

شیعیت نیوز:نائیجیریا کی اسرائیل نواز اسلام دشمن افواج نے زاریا شہر میں قائم مساجد اور امام بارگاہوں سمیت شیعہ مسلمانوں کے گھروں کو منہدم کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔شیعت نیوز کی مانیٹرنگ ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق زاریا شہر میں 12دسمبر سے فوجی ریاستی دہشت گردی میں جہاں ایک ہزار شیعہ مسلمانوں کو شہید کیا گیا وہاں اب اسی شہر میں قائم مساجد اور امام بارگاہوں سمیت شیعہ مسلمانوں کے گھروں کو مسمار کرنے کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے اے پی نے خبر جاری کرتے ہوئے مزید کہا ہے کہ نائیجیریا کی افواج نے غاصب صیہونی ریاست اسرائیل اور اس کے اتحادی سعودی عرب کو خوش کرنے کے لئے پہلے شیعہ مسلمانوں پر بھاری گولہ بارود اور ہتھیاروں سے دھاوا بولا اور پھر بعد میں مسلمانوں کی عبادت گاہوں سمیت ان کے گھروں کو مسمار کیا جا رہاہے۔

واضح رہے کہ اس حملے میں نائیجیریامیں مسلمانوں کے رہبر اور قائد شیخ ابراہیم یعقوب زکزکی کو بھی چار گولیاں لگی تھیں جس کے بعد صیہونی نواز نائیجیرین فوج نے انہیں گرفتار کرلیا تھا جبکہ ان کے دو بیٹے علی اور
حماد کو شہید کر دیا گیا تھا ، شیخ ابراہیم کی زوجہ بھی اس حملے میں شدید زخمی ہوئی تھیں تاہم بتایا جا رہاہے کہ شیخ ابراہیم زکزکی کی زوجہ حیات ہیں ۔

یاد رہے کہ سنہ2013ء میں بھی اسرائیل نواز نائیجیرین فوج نے القدس ریلی کے اجتماع پر حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں 33افراد شہید ہوئے تھے جن میں تین شیخ ابراہیم زکزکی کے فرزند تھے

متعلقہ مضامین

Back to top button