نائیجریا میں شیعہ مسلمانو ں پر ظلم کے خلاف بھارتی کورئیر کمپنی نے احتجاجاً سروس روک دی
شیعیت نیوز : نائیجریا میں شیعہ مسلمانوں پر ریاستی ظلم و زیادتی کے نتیجہ میں ۱۰۰۰ سے زائد افراد کے شہیدہونے پر انسانی حقوق کی پاسداری کا احساس کرتے ہوئے بھارئی کورئیر سروس نے اپنی سروس نائیجریا کے لئے غیراعلانیہ مدت تک کے لئے معطل کردی ہے۔
شیعیت نیوز کی مانیٹر نگ ڈیسک کے مطابق کورئیر فورس نامی کمپنی نے اپنی ویب سائیٹ پر پیغام دیا ہے کہ حال ہی میں نائیجریا میں ریاست کی جانب سے شیعہ اقلیت کے خلاف ریاستی کریک ڈوان کی وجہ سے کمپنی اپنی سروس غیر اعلانیہ مدت تک نائیجریا کے لئے معطل رہے گی۔

واضح رہے کہ بھارت کی اس کمپنی کی جانب سے نائیجر یا میں انسانی حقوق کی پامالی کے خلاف سب سے پہلے عملی ردعمل آیا ہے جو قابل تحسین ہے۔
دوسری جانب گذشتہ روز بھی نائیجریا کی صہیونی آرمی نے کانو میں فائیرنگ کرکے مزید تین افراد کو شہید کردیا ہے، جبکہ اتوار کے روز ہونے والے کریک ڈوان کے نیتجے میں ہزار افراد شہید ہوئے اور وہاں کے شیعہ قائد آیت اللہ زکزاکی کو بھی ہٹلر صفت آرمی نے زخمی کرکے گرفتار کر لیا تھا۔









