نائیجیریا:شیخ ابراہیم زکزکی زخمی حالت میں فوجی اسپتال میں زیر علاج

15 دسمبر, 2015 00:00

نائیجیریا میں اسلامی تحریک کے سربراہ اور صیہونی و امریکہ مخالف بہادر سپاہی شیخ ابراہیم زکزکی مورخہ12دسمبر کو یزیدی صفت نائیجیرین فوج کے حملے میں شدید زخمی ہونے کے بعد اس وقت زخمی حالت میں نائیجیریا کے فوجی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔شیعت نیوز کی مانیٹرنگ ڈیسک کو موصول ہونے والی تازہ ترین اطلاعات کے مطابق شیعیان نائیجیریا کے عظیم قائد اور پانچ شہید فرزندوں کے والد شیخ ابراہیم زکزکی زاریا شہر میں تاریخی امام بارگاہ بقیہ اللہ اور اپنی رہائش گاہ پر صیہونی حمایت یافتہ یزیدی صفت نائیجیرین فوجیوں کے ایک سفاکانہ اور دہشت گردانہ حملے میں شدید زخمی ہو گئے تھے اور انہیں زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا تھا تاہم تین روز گزر جانے کے بعد ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ شیخ ابراہیم زکزکی اس وقت نائیجریا کے ایک فوجی اسپتال میں فوجی نگرانی میں زیر علاج ہیں تاہم ان کو شدید زخم آئے ہیں، ایک اطلاع کے مطابق شیخ زکزکی کو چار گولیاں لگی ہیں جو نائیجریا کے فوجیوں نے اندھا دھند حملہ کرتے ہوئے شیخ کے گھر میں گھس کر ان پر چلائی تھیں۔
دوسری جانب فوجی ذرائع کا کہنا ہے کہ شیخ ابراہیم زکزکی ان کی تحویل میں ہیں اور فوجی اسپتال میں زیر علاج ہیں جبکہ شیخ ابراہیم کی زوجہ بھی حیات ہیں، البتہ ماضی میں بھی نائیجیریان فوج اس طرح کی خبریں پھیلا چکی ہے اور حقائق کو توڑ موڑ کر پیش کرنے کی کوشش کی جاتی رہی ہے۔ادارہ دعا گو ہے کہ شیخ ابراہیم کے اہل و عیال خیریت سے ہوں۔
واضح رہے کہ اس حملے میں شیخ ابراہیم زکزکی کی زوجہ زینت ابراہیم اور انکے دو فرزند حماد زکزکی اور علی زکزکی بھی شہید ہوگئے ہیں جبکہ اسلامی تحریک نائیجیریا کے متعدد قائدین سمیت شیخ ابراہیم زکزکی کے نائب شیخ محمد محمود توری بھی شہید ہو گئے ہیں۔
یاد رہے کہ شیخ ابراہیم زکزکی کے پہلے ہی تین فرزند القدس ریلی میں نائیجیرین فوج کے حملوں میں شہید ہوئے تھے تاہم اب دو مزید فرزند شہید ہو گئے ہیں ۔

11:26 صبح اپریل 22, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔