دنیا

نائیجیریا: شیخ ابراہیم زکزکی کے مزید دو فرزندوں سمیت شیخ کی زوجہ کو بھی شہید کر دیا

نائیجیریا کے شہر زاریا پر مورخہ12دسمبر کو نائیجیری فوج کے حملے میں جہاں ایک ہزار شیعہ مسلمان شہید ہوئے ہیں وہاں نائیجیریا کے مسلمانوں کے قائد اور اسلامی تحریک کے سربراہ شیخ ابراہیم یعقوب زکزکی کے مزید دو فرزند بھی شہید ہو گئے ہیں جبکہ شیخ ابراہیم زکزکی کی زوجہ بھی شہید ہو گئی ہیں۔شیعت نیوز کی مانیٹرنگ ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حمایت یافتہ یزیدی صفت درندہ نائیجیرین فوج کے زاریا شہر پر حالیہ حملے میں جہاں ایک ہزار سے زائد شیعہ مسلمان شہید ہوئے ہیں ، ان شہداء میں اسلامی تحریک کے عظیم قائدین سمیت ان کے اہل و عیال اور عوام کی بڑی تعداد شامل ہے جبکہ انہی شہداء میں اسلامی تحریک کے سربراہ شیخ ابراہیم زکزکی کی زوجہ زینت ابراہیم سمیت شیخ کے مزید دو فرزند علی زکزکی اور حماد زکزکی بھی شہید ہو گئے ہیں۔
واضح رہے کہ حماد زکزکی کی عمر19برس اور علی زکزکی کی عمر 14برس ہے، حماد زکزکی شہادت سے ایک روز قبل ہی لبنان کے دارلحکومت میں منعقد ہونے والی حمایت فلسطین کانفرنس میں شرکت کے بعد زاریا پہنچے تھے اور اسی روز صیہونی حمایت یافتہ فوجیوں کے سفاکانہ دہشت گردی کا نشانہ بن گئے۔شہید حماد زکزکی نے بیروت میں پاکستانی قوم کے نام اپنا ایک ویڈیو پیغام بھی ریکارڈ کیا تھا جسے شیعت نیوز پر بہت جلد نشر اور شائع کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button