دنیا

دہشتگرد کے خلاف جنگ کے نام پر سعودی عرب نے نام نہاد اتحاد قائم کرلیا، ہدف داعش کو مضبوط کر نا ہے

شیعیت نیوز : سعوی عرب نے اعلان کیا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لیے 34 اسلامی ریاستوں پر مشتمل فوجی اتحاد قائم کرلیا گیا ہے۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی کی جانب سے شائع کیے جانے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ ’سعوی عرب کی جانب سے دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لیے بنائے گئے فوجی اتحاد میں شامل ممالک کے درمیان فوجی حمایت اور مدد کے لیے مشترکہ آپریشنل بیس کمیپ ریاض میں قائم کیا گیا ہے ‘۔

سعودی عرب کی جانب سے مذکورہ اتحاد میں شامل عرب ممالک کی طویل فہرست شائع کی گئی ہے، جس میں مصر، قطر اور متحدہ عرب امارات کے علاوہ ترکی، ملائیشیا، پاکستان، خلیجی عرب اور افریقی ریاستیں بھی شامل ہیں۔

اعلان کے مطابق ’اتحاد کا مقصد تمام دہشت گرد گروپوں اور تنظیموں کی کارروائیوں سے اسلامی ممالک کو بچانا، فرقہ واریت کے نام پر قتل کرنے، بدعنوانی پھیلانے یا معصوم لوگوں کو قتل کرنے سے روکنا ہے‘۔

واضح رہے کہ دنیا بھر کے ذرائع ابلاغ بارہا اس خیال کا اظہار کرچکے ہیں کہ عراق اور شام میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں مصروف داعش کو سعودی عرب کی جانب سے سپورٹ رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button