دنیا

نائیجیریا: صیہونی حمایت یافتہ فوج کے حملے میں ایک ہزار سے زائد شیعہ شہید

نائیجیریا کے شہر زاریامیں مورخہ 12دسمبر کو صیہونی اسرائیلی حمایت یافتہ نائجیرین فوج کے حملے میں اب تک ایک ہزار سے زائد شیعہ مسلمان شہید ہو چکے ہیں، شیعت نیوز کی مانیٹرنگ ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق نائیجیریا کے شہر زاریا میں ہفتے کو صیہونی اسرائیلی حمایت یافتہ فوج نے نائیجیریا کے شیعہ مسلمانوں کے رہبر شیخ ابراہیم یعقوب زکزکی کی رہائش گاہ سمیت علاقے کی سب سے بڑی عبادت گاہ بقیۃ اللہ امام بارگاہ پر بھاری اسلحہ سے دھاوا بول دیا تھا جس کے نتیجے میں اب تک ایک ہزار شیعہ مسلمان شہید ہو چکے ہیں جبکہ ہزاروں کی تعداد میں زخمی ہیں، شہید ہونے والوں میں نائیجیریا کی اسلامی تحریک کے قائدین بشمول محمد محمود توری ، عثمان ابراہیم سمیت شیخ ابراہیم زکزکی کی زوجہ اور ان کے دو بیٹے سید علی اور حماد زکزکی شہید ہو ئے ہیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی سنہ 2003، 2009اور سنہ2013ء میں نائیجیریا کی افواج نے شیخ زکزکی اور ان ے پیروکاروں پر متعدد حملے کئے تھے جس میں آخری حملہ سنہ2013ء کو عالمی یوم القدس کے موقع پر نکالی گئی حمایت القدس ریلی میں شریک افراد پر کیا گیا تھا جس میں 33افراد شہید ہوئے تھے جن میں تین افراد شیخ ابراہیم زکزکی کے فرزند تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button