مشرق وسطی

شام: دمشق میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر فوج کی بمباری

فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق شام میں انسانی حقوق کے مبصرین کے سربراہ رامی عادل رحمان نے اتوار کے دن دمشق میں واقع مشرقی غوطہ نامی علاقے میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر شام کی فضائیہ کی بمباری کی خبر دی ۔ رامی عادل رحمان کے مطابق اس بمباری میں اٹھائیس افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

رامی عادل رحمان نے دمشق کے قریب واقع دو شہروں پر بھی بمباری کی خبر دی اور کہا کہ ابھی واضح نہیں ہے کہ ان ٹھکانوں پر شام کی فضائیہ نے حملے کئے ہیں یا روس نے ان شہروں کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button