دنیا

کانو: زائریہ امام بارگاہ حملہ اور شیخ زکزاکی کی گرفتاری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

شیعیت نیوز: شیخ زکزاکی کی رہائش گاہ پر حملے اور سینکڑوں شیعہ شہید کرنے پر آرمی کے خلاف مظاہرےکانو شہر میں جاری ہیں ، صبح دس بجے شروع ہونے والے اس مظاہرے میں خواتین ، بچے ، بزرگ جوان سب شریک ہیں ، مظاہروں کا سلسلہ نائیجیریا کے تمام شہروں میں جاری ہے

خبر ہے کہ شیخ زکزاکی کے بیٹے علی زکزاکی اور زوجہ کی شہادت کے بعد انہیں آرمی نے گرفتار کر لیا تھا، کچھ زرائع کا کہنا ہے کہ وہ بھی شہادت پا گئے ۔۔۔ آرمی کے اس حملے میں کئی اہم رہنماء سمیت سینکڑوں افراد شہید ہوئے ، فوجیوں نے زخمیوں کو بار بار گولیاں ماریں تاکہ وہ زندہ نہ بچ سکیں ۔

نائجیریا کی ریال خور آرمی نہتے شیعہ عزاداروں پر ظلم و ستم ڈھا رہی ہے اور تکفیری بوکوحرام کو کھی آزادی دی ہوئی ہے ، عالمِ اسلام کو اس مسئلے کی جانب توجہ دینا ہوگی ورنہ مسلمان ممالک اسی طرح ایجنٹوں کےہاتھوں ذلیل ہوتے رہیں گے

متعلقہ مضامین

Back to top button