مشرق وسطی

بحرین: سیاسی قیدیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے عوام کے مظاہرے

 رپورٹ کے مطابق دارالحکومت منامہ اور بحرین کے دیگر علاقوں کے عوام نے ہفتے کے روز مظاہرے کئے اور بحرین کی جمعیت الوفاق کے سیکریٹری جنرل شیخ علی سلمان اور دیگر سیاسی قیدیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور ان کی آزادی کا مطالبہ کیا۔

قابل ذکر ہے کہ بحرین میں عوامی مظاہروں کا سلسلہ ایسی حالت میں جاری ہے کہ مظاہرین کے خلاف آل خلیفہ کی ڈکٹیٹر حکومت کے ظالمانہ اقدامات جاری ہیں۔ اس وقت شیخ علی سلمان سمیت بیس سے زیادہ بحرینی علمائے دین آل خلیفہ کی جیلوں میں قید ہیں۔

فروری دوہزار گیارہ میں بحرین میں عوامی تحریک شروع ہونے کے بعد تقریبا” پچاس علما کو جلا وطن بھی کیا گیا ہے اور کئی بحرینی علما کی شہریت منسوخ کردی گئی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ بحرین میں چودہ فروری دوہزار گیارہ سے آل خلیفہ کی ڈکٹیٹر شاہی حکومت کے خلاف عوامی تحریک جاری ہے۔ بحرین کے عوام اپنے ملک میں سیاسی آزادی، عدل و انصاف کے قیام، امتیازی سلوک کے خاتمے اور ایک منتخب نظام حکومت کی تشکیل کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button