پاکستان

۲۰ ہزار پاکستانیوں کو شیعہ ہونے کے جرم میں عرب امارات سے بے دخل کیا گیا،مبشر لقمان

شیعیت نیوز: پاکستان کے نامور اینکر پرسن اور تجزیہ نگار مبشر لقمان نے اپنے ایک پروگرام میں دعویٰ کیا کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے ۲۰ ہزار پاکستانیوں کو صرف اس جرم میں بے دخل کیا گیا کہ انکا تعلق انکے مخالف فرقہ سے تھا، شیعیت نیوز کی مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق چینل 24پر اپنے لائیو پروگرام میں عرب امارات اور سعودی عرب کی پاکستان مخالف کاروائیوں پر تجزیہ کرتے ہوئے مبشر لقمان نے کہا کہ ہزاروں پاکستانی سعودی عرب سمیت متحدہ عرب امارات کی جیل میں سڑ رہے ہیںہم انکا مقدمہ بھی نہیں لڑ سکتے، جبکہ ۲۰ ہزار پاکستانیوں کو صرف اس جرم میں سعودی عرب اور متحد ہ عرب امارات سے بے دخل کردیا گیا کیونکہ انکا تعلق عربوں کے مخالف فرقہ (شیعہ ) سے تھا۔

واضح رہے کہ شیعیت نیوز بھی کئی بار اس قسم کی روپورٹس جاری کرچکی ہے جس میں عرب امارات سمیت سعودی عرب کی جانب سے پاکستانی شیعہ مسلمانوں کو بے دخل کرنے، جائیداد ضبط کرنےاور انکے کاروبار کا الائیسنس منسوخ کرنے کی خبروں کا انکشاف کیا جاچکا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button