عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی ستائش

08 دسمبر, 2015 00:00

راقی وزارت دفاع کے ترجمان یحیی رسول نے منگل کو فارس خبر رساں ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی ستائش کرتے ہوئے دہشت گرد گروہ داعش کے خلاف حاصل ہونے والی کامیابیوں کو فوج اور عوامی رضاکار فورس سے متعلق قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ داعش سے مقابلے میں حاصل ہونے والی کامیابیاں، عراقی فوج اور قبائل سمیت عوامی رضاکار فورس کی جاں فشانی کا نتیجہ ہیں۔ یحیی رسول نے کہا کہ عراق دنیا والوں کی طرف سے دہشت گردوں کا مقابلہ کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آج دنیا دہشت گردوں کی لگائی آگ سے محفوظ نہیں ہے اسی لئے متحد ہوکر داعش سے مقابلے میں عراق کی مدد کی جانی چاہئے-

دوسری جانب عراق کے ایک عوامی رضاکار گروپ "عصائب اہل الحق” کے فوجی ترجمان جواد الطلیباوی نے عراق کے شمالی صوبے صلاح الدین کے شمال میں حمرین پہاڑیوں کی مکمل آزادی کی اہم کارروائی کے آغاز کی خبر دی ہے۔ دریں اثنا صوبہ الانبار کے پولیس سربراہ ہاری رزیج نے اعلان کیا ہے کہ عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے صوبہ الانبار کے صدر مقام الرمادی کے جنوب میں واقع علاقے التامیم کے اسی فی صد حصے کو، جس میں کئی دیگر علاقے بھی شامل ہیں، داعش کے قبضے سے آزاد کرالیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق التامیم علاقے کی آزادی کے دوران داعش کے پانچ دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ہلاک ہونے والے ان دہشت گردوں میں داعش کے مواصلاتی شعبے کا انچارج بھی شامل ہے۔ دوسری طرف عراقی فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے صوبہ الانبار میں داعش کے سولہ تیل ٹینکروں کو تباہ کردیا ہے جبکہ بغداد کی آپریشنل کمان نے اعلان کیا ہے کہ صوبہ الانبار کے الکرمہ علاقے میں داعش گروہ کی دوگاڑیاں کو تباہ اور متعدد دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا ہے۔

2:26 صبح مئی 4, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔