عراق
داعش کی جلاد عورت نے ایک مجرم کا بازؤ دانتوں سے کاٹ کر کھا ڈالا
عراق کے شہر موصل میں داعش سے تعلق رکھنے والی عورتوں کے دھشتگرد ٹولے کی ایک جلاد عورت نے موصل کی ایک عورت کا بازؤ دانت سے کاٹ کر کھا ڈالا۔
داستان کچھ یوں ہے کہ موصل کے زیر قبضہ علاقے میں داعش نے خواتین کے پردے کے لیے کچھ مخصوص احکامات جاری کئے ہوئے ہیں اور اگر ان کی کوئی مخالفت کرے تو اسے بدترین سزا دی جاتی ہے۔
داعش گروہ سے تعلق رکھنے والی ’’معصم ‘‘ نامی جلاد عورت نے اپنے زیر قبضہ علاقے میں ایک عورت کا بازو اس وقت کاٹ کر کھا ڈالا جب اس نے داعش کے احکامات پر عمل نہ کرتے ہوئے پردے کی رعایت نہیں کی۔
داعشی جلاد عورت نے یہ سزا داعش کی عدالت میں داعشی جج کے حکم پر دی اور مجرم عورت کے بازؤ کو لوگوں کے سامنے کاٹ کر اس کا کچا کچا گوشت نگل دیا۔